مظفرآباد

میرپور‘صوفی اللہ دتہ خاکسار مرحوم کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

میرپور (بیورو رپورٹ)بانی ممبر وسابق سینئر نائب صدر (AKNS)آزاد کشمیر وسینئر صحافی صوفی اللہ دتہ خاکسار مرحوم کی نویں سالانہ برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔برسی کی تقریب کا اہتمام مرحوم کی رہائش گاہ پر خاکسار سٹریٹ میں کیا گیا۔موسم کی خرابی کے باعث امسال برسی کی تقریب کو مختصر رکھا گیا۔جس میں اہل و عیال نے شرکت کی۔برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ مرحوم صوفی اللہ دتہ خاکسار صرف میرپور ہی کی نہیں بلکہ خطہ کشمیر کی پہچان تھے۔جنہوں نے اپنے قلمی جہاد کے ذریعے نہ صرف عوامی مسائل کو اجاگر کیا بلکہ ان مسائل کوایوان تک پہنچایا انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے تاریخی قلمی کردار ادا کیا،مقررین کا کہنا تھا کہ مرحوم ساری زندگی ایک عام آدمی کے حق کے لیے نبرد آزما رہے،.حق کے مقابلے میں باطل کے خلاف ننگی تلوار کا کردار ادا کیا یہی وجہ ہے کہ لوگ آج بھی مرحوم کو اچھے الفاظ کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔برسی کی تقریب میں میزبان تقریب سینئرصحافی ممتاز علی خاکسار،شہزاد علی خاکسار اور اعجاز علی خاکسار نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ممتاز علی خاکسار نے اس موقع پر کہا کہ والد محترم کی جلائی ہوئی شمع کو بجھنے نہیں دونگا.انہوں نے ایک عام آدمی کے حق کے لیے آواز بلند کرنے اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کا بطور صحافی اور سیاسی کارکن سلسلہ شروع کیا تھا وہ جاری رہے گا۔

Related Articles

Back to top button