مظفرآباد
اولڈ سیکرٹریٹ جوڈیشل کمپلیکس وکلاء کوالاٹ سٹیمپس سٹور خزانہ مکانیت سے محروم

مظفرآباد(خبرنگارخصوصی) جوڈیشنل کمپلیکس اولڈ سیکرٹریٹ وکلاء کوالاٹ مرکزی سیٹمپس سٹور خزانہ کو ہوا میں کردیا گیا۔ اربوں روپے مالیت کے اسٹام پیپر غیر محفوظ ہوگئے۔ گراؤنڈ فلور میں موجود مرکزی سیٹمپس سٹور کو وکلاء کی جانب سے خالی کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جبکہ چیف انسپکٹر سیٹمپس کا عملہ پہلے ہی بالائی منزل میں چار کمروں میں منتقل ہوچکا ہے مکانیت کی کمی کی وجہ سے مرکزی خزانہ سیٹمپس سٹور منتقل نہیں کیا جاسکا۔ محکمہ سروسز نے چھ کمروں کے بجائے چار کمروں کی مکانیت الاٹ کی ہے جس کی وجہ سے مذکورہ بحران پیدا ہوا ہے اربوں روپے مالیت کے حامل مرکزی سیٹمپس سٹور کو دفتر چیف انسپکٹر سیٹمپس کے ساتھ ہی محفوظ مکانیت فراہم کرکے بحران کا خاتمہ کیا جائے۔