مظفرآباد

PTIکے نظریاتی کارکن نظر انداز، قیادت لوٹوں کے پاس گروی ہے،لطف الرحمن

مظفرآباد (خبرنگارخصوصی)تحریک انصاف آزادکشمیر کے بانی صدر وامیدواراسمبلی حلقہ نمبر3ڈاکٹرلطف الرحمن نے کہا کہ تحریک انصاف آزادکشمیر کے نظریاتی کارکنوں عہدیداران کونظر انداز کرکے قیادت لوٹوں کے پاس گروی رکھ دی گئی جو آج پھر اقتدار کے مزے کرکے حمایت چھوڑ رہے ہیں۔عمران خان کے ویژن کے مطابق تحریک انصاف کو انسٹیٹیوٹ نہ بنایا جاسکا۔ جس کی وجہ سے آزادکشمیر میں تحریک انصاف کے بجائے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ بلدیاتی انتخابات تحریک انصاف کے دباؤ پر کرائے گئے مگر تحریک انصاف میرٹ انصاف کی پامالی کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات میں بھی ناکام رہی جو بلدیاتی نمائندے منتخب ہوئے ان کو بھی فنڈز اختیارات تحریک انصاف کی حکومت نہ دے سکی۔ اسمبلی میں انوار الحق کا ساتھ دینے والے آج پھر اسکے مخالف ہوگئے ان خیالات کااظہار انہوں نے محاسب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرلطف الرحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت مظفرآباد کا اہم منصوبہ فلائی اوور مکمل نہ کرسکی۔ صرف فلور مل بنائی گئی اور کرپشن کی گئی جس کی وجہ سے مظفرآباد میں تعمیر نو کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت آزادکشمیر میں بانی عہدیداران کا رکنان سے رابطے کیلئے غور کرنا پڑیگا۔ کیونکہ آزادکشمیر میں تحریک انصاف میں اللے تللے بلائے جنہوں نے میرٹ انصاف کو بری طرح پامال کیا۔ آزادکشمیر میں ڈلیور نہ کرسکے پارٹی ڈسپلن پر عملدرآمد نہیں کیا۔

Related Articles

Back to top button