مظفرآباد

چراغ تلے اندھیرا‘ماکڑی کے عوام کو ٹریٹمنٹ پلانٹ سے کنکشن نہ مل سکے

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی)چراغ تلے اندھیرا، سارے شہر کو پانی فراہم کرنے والے ماکڑی پلانٹ سے اہلیان ماکڑی کو پانی کے کنکشن نہ مل سکے۔ اہل علاقہ واٹر سپلائی سکیم کے کنکشن سے محروم، عوام علاقہ نے آزاد جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے رابطہ کر کے اس مسئلہ کو اٹھانے کا اعلان۔ اہل علاقہ راجہ سعید خان، راجہ زبیر خان، سعید اختر اعوان، غلام محی الدین، شیخ رفیق خان، صداقت خان نے ناظم پبلک ہیلتھ، ایکسین پبلک ہیلتھ سے اپیل کی ہے ماکڑی کے رہائشیوں کی واٹر سپلائی سے کنکشن دیے جائیں تاکہ عوام کو پانی کی سہولت میسر آسکے۔ عوام اس وقت پانی نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں سارے شہر میں ماکڑی سے پانی جا رہا ہے لیکن واٹر سپلائی منصوبے کے پڑوسی پانی کی سہولت سے محروم ہیں۔

Related Articles

Back to top button