مظفرآباد

عوام کو علاج معالجہ کی بنیادی سہولیات فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،وزیر ہائر ایجوکیشن

کوٹلی(بیورورپورٹ)وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے محکمہ صحت عامہ کوٹلی کے زیر اہتمام ضلع کوٹلی میں بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچانے کے لیے قومی ویکسینیشن مہم کا افتتاحکر دیا۔ 15 ستمبر سے بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم کے سلسلہ میں میں نجی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد۔ تقریب میں وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں محکمہ صحت کے سٹاف ممبر کی بچی کو ویکسین کر کے افتتاح کیا گیا جبکہ اس سے قبل وزیر حکومت نے فیتہ کاٹ کر مہم کا افتتاح کیا۔ تقریب میں ڈی ایچ او سید شفقت حسین شاہ، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر LHW ڈاکٹر فدا حسین بٹ، ایم ایس سردار نصراللہ صادق، چیئرمین زکوٰۃ وسیم مصطفی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سعیدہ عندلیب، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر امجد رفیق، آفیسر ریسکیو 1122 ماجد ملک، ڈی ایس او کوٹلی محمد اصغر، کمیونٹی انگیجمنٹ آفیسر شاہنواز یوسف، ممبر ضلع کونسل نعیم اصغر ملک، کونسلر سرمد ملک، ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی کے جنرل سیکرٹری طارق لون، سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شوکت قمر، ڈپٹی سیکرٹری عامر قریشی،انصر بیگ سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی سردار محمد نصیر، سردار امناز خان، واجد حسین، سردار جاوید جنہال، منظر بشیر سمیت ڈاکٹرز اور کمیونٹی نے شرکت کی۔سروائیکل کینسر سے بچانے کے لیے قومی ویکسینیشن مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے کہا کہ ریاست کے شہری اس قومی مہم کا حصہ بنیں۔

Related Articles

Back to top button