مظفرآباد

مہاجرین کشمیر 1989 کے زیر اہتمام مطالبات حل کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ

مظفرآباد(محاسب نیوز)مہاجرین جموں وکشمیر 1989 کی ورکنگ کمیٹی کے زیر اہتمام مطالبات کے حل کے لیے برہان مظفر وانی چوک میں بھوک ہڑتالی کیمپ،مستقل آبادکاری، کوٹہ کی بحالی،گزارہ الاؤنس میں 15سوروپے اضافے کے نوٹیفکیشن کا مطالبہ،ہڑتالی کیمپ گزشتہ رات 12بجے سے جاری سینکڑوں مہاجرین بھوک ہڑتالی کیمپ میں امڈ آئے،ہڑتال کی قیادت مرکزی امیرالمہاجرین عزیر احمد غزالی کررہے ہیں۔ہڑتالی کیمپ میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 35سال سے مہاجرین دو سے تین مرلے کے شیلٹرز اور32 سو خاندان کرائے کے گھروں میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں،پچھلے اڑھائی سال سے ورکنگ کمیٹی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد درآمد کیلئے حکومت پاکستان سمیت آزاد کشمیر کی حکومت وبیوروکریسی کوشاں رہی مگر بیس کیمپ کی حکومت نے مہاجرین کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے،اب مہاجرین نوٹیفکیشن کے بغیر گھر نہیں جائیں گے،ہم بنیادی انسانی حقوق مانگ رہے ہیں کوئی بڑی ڈیمانڈ نہیں جائز مطالبات ہیں،ہم مہاجرین دو وقت کی باعزت روٹی، نوجوانوں کیلئے روزگار،رہائش کیلئے زمین ومکان،سیاسی شناخت کیلئے قانون سازی اسمبلی میں نشستیں مگر حکومت کی نیت درست نہیں ہمیں آزاد کشمیر کی حکومت نے احتجاج کی جانب مجبور کیا۔ہڑتالی کیمپ میں ورکنگ کمیٹی کے امیر۔عہدے داران،کیمپ صدور،کونسلرزبزرگوں،نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل تھی اس موقع پر ورکنگ کمیٹی کے ذمہ داران نے کہا کہ اگر ہمارے جائے مطالبات پورے نہ ہوئے تو یہ ہڑتالی کیمپ دھرنے کی شکل اختیار کریگاجس میں بزرگ،خواتین،نوجوان بچے بھی مطالبات منظوری تک دھرنا جاری رکھیں گے۔

Related Articles

Back to top button