مظفرآباد

حکومت ملزمالکان معاہدہ‘نان بائی ایسوسی ایشن کا شدیداحتجاج

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی) حکومت پاکستان اور ملز مالکان کے درمیان میدے، فائن آٹے، گھی کی قیمتوں میں اضافے پر معاہدہ نان بائی ایسوسی ایشن مظفرآباد کا شدید احتجاج، صرف سرخ آٹے کی قیمت میں معمولی کمی کر دی گئی دوسری جانب ڈیزنل کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں نان بائی ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی سردار عبدالعزیز کے مطابق فائن آٹے، میدے اور گھی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیا۔ اور ستم ظریفی کہ حکومت ملز مالکان کے ساتھ معاہدہ بھی کر دیا جس کی وجہ سے روٹی، باقر خانی، نان کی سابقہ قیمت میں فروخت ممکن نہیں ہے اس لیئے ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹی نان بائی ایسو سی ایشن کے ساتھ بیٹھک کرے اور ساری صورتحال معلوم کر کے نئے ریٹ جاری کیے جائیں تاکہ نان بائی ایسوسی ایشن، نان باقر خانی کا وزن 100گرام بحال رکھ سکیں۔ اب اس شدید مہنگائی میں یہ وزن برقرار رکھنا ناممکن ہو گیا ہے روٹی ہر ایک کی ضرورت ہے اس کو ترجیح دی جائے اس پر ضرور نظر رکھیں۔

Related Articles

Back to top button