مظفرآباد

نالہ تکیہ پر تعمیر پل طغیانی کی زد میں آگئے، پائے سرکنے لگے

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر)نالہ تکیہ پر تعمیر پل فلڈ کی زد میں آگیا پل کے پائے سرکنے لگے۔ کسی بھی وقت پل کا پایا گر جائے گا۔ داخلی موئیاں سیداں اور ہڑیالہ کائی منجہ کے درمیان یہ پل رابطہ کا واحد ذریعہ اگر مرمتی نہ کی گئی تو کئی دیہات رابطے سے کٹ جائیں گے۔ عوامی حلقوں کا پل کے پائے کی مرمتی وتعمیر کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق 30سال قبل داخلی موئیاں سیداں اور ہڑیالہ کے درمیان نالہ تکیہ پر پل کی تعمیر کی گئی تھی۔ زلزلے کے دوران یہ پختہ پل گر گیا۔ تاہم اس پل کی بیسمنٹ محفوظ رہی اب ایم ایل اے وزیرحکومت چوہدری رشید نے تین لاکھ روپے منظور کرکے اس پل کی لکڑی کے ذریعے تعمیر کروائی اور پل کا بیسمنٹ سابقہ ہی رکھا گیا۔ لیکن موجودہ فلڈ کے باعث اس پل کی بیسمنٹ کا ایک پایہ بری طرح متاثر ہوگیا ہے اور پانی مسلسل پایہ کو کاٹ رہا ہے۔ اگر اس بیسمنٹ پائے کی مرمتی نہ کی گئی تو کسی بھی وقت یہ لکڑی کا پل گر جائے گا اور لوگوں کے درمیان رابطے کا واحد ذریعہ کٹ جائے گا۔ عوامی حلقوں نے وزیراعظم وزیر لوکل گورنمنٹ وزیر PDOچوہدری رشید سیکرٹری لوکل گورنمنٹ چوہدری امتیاز سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ کے آفیسران کو موقع پر بھیجا جائے جو پل کی حالت زار کا جائزہ لیں اور عوامی ضرورت کے پیش نظر اس پایہ کی تعمیر کی جائے تاکہ بڑا نقصان ہونے سے پہلے ہی چھوٹے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button