ابیٹ آبادتازہ ترینصوبائیقومی

ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ 49 ہزار 984 ہوگئی

الیکشن کمیشن نے ووٹروں کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں ووٹروں کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ 49 ہزار 984 ہوگئی۔ ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 54 ہزار 182 اور خواتین ووٹرز کی تعداد چھ کروڑ 25 لاکھ 95 ہزار 802 ہے۔

اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 11ہزار 879 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 33 ہزار 405، خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 78 ہزار 429 ہے جبکہ بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 56 لاکھ 38 ہزار 84 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 31 لاکھ 56 ہزار 26 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 24 لاکھ 82 ہزار 58 ہے۔

خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد دو کروڑ 30 ہزار 231 ہے، ان میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 24 لاکھ 95 ہزار793، خواتین ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 4 ہزار ہزار 438 ہے، اسی طرح پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 68 لاکھ 12 ہزار 589 ہےجن میں مرد ووٹرز چار کروڑ 8 لاکھ 635 ، خواتین ووٹرز کی تعداد تین کروڑ 60 لاکھ 11 ہزار 954 ہے۔

سندھ میں ووٹرز کی تعداد دو کروڑ 82 لاکھ 87ہزار 201 ہے، سندھ میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 52 لاکھ 68 ہزار278 اور خواتین ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ 18 ہزار 923 ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 53.62 فیصد اور خواتین ووٹرز کی شرح 46.38 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں مرد ووٹرز کی شرح 52.27 اور خواتین کی شرح 47.73 فیصد جبکہ بلوچستان میں مرد ووٹرز کی شرح 55.98 اور خواتین کی شرح 44.02 فیصد ہے۔

خیبر پختونخوا میں مرد ووٹرز کی شرح 54.33 اور خواتین کی شرح 45.67 فیصد ہے۔ پنجاب میں مرد ووٹرز کی شرح 53.12 فیصد اور خواتین کی شرح 46.88 فیصد جبکہ سندھ میں مرد ووٹرز کی شرح 53.98 فیصد اور خواتین کی شرح 46.02 فیصد ہے۔

Related Articles

Back to top button