
کھلابٹ (نمائندہ خصوصی): ہری پور NA18 ضمنی انتخابات وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے ا±میدوار برائے قومی اسمبلی بابر نواز خان کو قومی اسمبلی کی نشست پر پاکستان مسلم لیگ ن کا ٹکٹ باقاعدہ جاری کر دیا اسلام آباد وزیر اعظم ہاو¿س میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد شہباز شریف، مرکزی رہنما مسلم لیگ ن کیپٹن محمد صفدر اعوان، مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال، صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجنیئر امیر مقام خان، جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی، رانا ثناء اللہ خاں، سردار محمد یوسف، مبشر اقبال خان، صاحبزادہ پیر صابر شاہ، سردار محمد مشتاق خان اور اختیار ولی خان سمیت دیگر ن لیگی قائدین نے شرکت کی اجلاس میں امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA18 ہری پور بابر نواز خان کو وزیر اعظم ہاو¿س اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ جاری کیا گیا ٹکٹ کے جاری ہونے کے بعد اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی خادم ہری پور بابر نواز خان کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی گئی




