
ہری پور (بیورو رپورٹ)وزیر اعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھینڈہ اور چھپر روڈ اور کھلابٹ ہسپتال کیلئے کروڑوں کے فنڈز کی منظوری دیدی جس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان اورصوبائی پارلیمانی لیڈر اکبر ایوب خان کی خصوصی دلچسپی اور کاوشیں شامل ہیں DHQ ہسپتال ڈھینڈہ ہریپور کو ٹائپ اے تمام اکوپمنٹ مہیاکرنے کے لیے 1 ارب 50 کروڑ،کھلابٹ ٹا¶ن شپ ہاسپٹل کو آپریشنلائز کرنے کے لیے 50 کروڑ اور چھپر روڑ کی ازسر نو تعمیر کے لیے 30 کروڑ روپے کی خطیرفنڈنگ جاری کردی۔جبکہ کے پی پروگرام کے تحت تمام کھلابٹ ٹا¶ن شپ کے سیوریج سسٹم منصوبے کی بھی منظوری دے دی گئی۔اپوزیشن لیڈر عمرایوب خان نے آج 19 ستمبر بروز جمعہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور سے خصوصی ملاقات کی اور اپنے لیٹر ہیڈ پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈھینڈہ ہریپور کو ٹائپ اے اکوپمنٹ مہیا کرنے،کھلابٹ ٹا¶ن شپ ہسپتال کو آپریشنلائز کرنے اور چھپر روڑ کی ازسر نو تعمیر کے لیے فوری فنڈز مہیا کرنے کی سفارشات کی۔جس پر وزیراعلیٰ کے پی اور چیف سیکرٹری نے تمام منصوبہ جات کے لیے فوری فنڈنگ کرنے کے احکامات جاری کردیئے اس کے علاوہ عمرایوب خان کا اہلیان کھلابٹ ٹا¶ن شپ کے لیے ایک اور بڑا معرکہ،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب خان نے آج پشاور میں وزیراعلٰی کے پی سے ضلعی منصوبہ جات کے حوالے سے ملاقات کی۔اور انکی خصوصی کاوش اور سفارشات پر وزیراعلیٰکے پی علی امین گنڈا پور اور چیف سیکرٹری نے کھلابٹ ہاسپٹل کو فوری آپریشنلائز کرنے کی منظوری دے دی۔جسکے بعد مذکورہ ہسپتال میں تمام صحت سہولیات اور سٹاف کی بھرتی سمیت جدید مشینری مہیا کردی جائے گی، یاد رہے کہ وزیر اعلی کے دورہ ہری پور کے موقع پر عمر ایوب خان، اکبر ایوب خان، سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان اور صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب خان نے عوامی فلاح کے میگاپراجیکٹس کیلئے کروڑوں روپے کی فنڈنگ منظور کروائی۔