
پشاور (بیورو رپورٹ)پشاور میں تحریک انصاف کے جلسے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خطاب کے دوران کارکنوں نے اسٹیج کی جانب بوتلیں پھینکیں۔پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ ہوا جس سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے خطاب کیا اور کہا کہ حقیقی آزادی کی جنگ جاری رہے گی، ملک میں عدلیہ کو پیغام دیتے ہیں کہ آئین کے تحت انصاف دیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی، ان کی اہلیہ اور پی ٹی آئی رہنماو¿ں اور کارکنوں کو انصاف دیں، تمام ادارے جب تک آئین کے تحت کام نہیں کریں گے آواز اٹھائیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ فیلڈ مارشل صاحب آپ 25 کروڑ عوام کے سپہ سالار ہیں، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام فوج کا ساتھ دیں۔علی امین گنڈاپور کے خطاب کے دوران کارکنوں نے اسٹیج کی جانب بوتلیں پھینکیں اور کارکنوں نے ان کے خلاف نعرے بھی لگائے۔دوسری جانب جلسے میں پی ٹی آئی کارکن خواتین کے انکلوڑر میں داخل ہوگئے اور خواتین کی نشستوں پر بیٹھ گئے جس پر پولیس نے دھکے دیکر کارکنوں کو باہر نکالا۔