ابیٹ آبادتازہ ترین

ہزارہ برفباری تیسرے روز سڑکیں بند متعدد گاڑیاں پھنس گئیں GDAسمیت ادارے بے بس بحالی میں ناکام

ایبٹ آباد ( اقبال ساغر نمائندہ خصوصی) حالیہ شدید برفباری کے باعث ضلع کی آدھی آبادی محصور ہو کر رہ گئی۔ تین روز سے جاری آپریشن کے باوجود سڑکیں بند ، بجلی کی سپلائی معطل ، دیہی علاقوں تک رسائی ناممکن۔ اداروں کی قبل از وقت کی گئی منصوبہ بندی فلاپ ، بالائی علاقوں میں مقیم آبادی کے لئے غذائی اجناس کی قلت کا خدشہ موجود۔ تفصیلات کے مطابق تین روز قبل شروع ہونے والی برفباری کے باعث تیسرے روز بھی سڑکوں کی بحالی کا کام مکمل نہ ہو سکا ٹھنڈیانی روڈ پر سی ای ڈ ڈبلیو کا بڑی آبادی کے دو مرکزی اور درجنوں رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لئے ایک بلڈوزر کام کر رہا ہے۔ نتھیا گلی میں کے پی ایچ اے مرکزی نتھیاگلی ، مری روڈ جبکہ ٹاون روڈ کی بحالی کے لئے جی ڈی اے کام کررہا ہے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے برف میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے اور ان کو محفوظ مقام تک منتقل کرنے کے لئے ریسکیو 1122 اور پولیس سرگرم ہے۔ تاہم اس کے باوجود سڑکیں بحال نہ ہو سکیں۔ ٹھیکدار کے پاس مشینری نہ ہونے کی وجہ سے کام شروع کرنے میں تاخیر ہوئی جس سے ابھی تک سڑکوں کی بحالی کام مکمل۔نہ ہو سکا ہے۔ ذرائع کے مطابق جی ڈی اے نے ٹھیکدار کو مشینیں کرائے پر دینا تھیں لیکن باری برف کی وجہ سے وہ اپنی حدود کی صفائی میں مصروف رہا۔ اسی طرح روڈ بند ہونے کی وجہ سے بجلی کی سپلائی کا کام بھی تعطل کا شکار ر ہے جب تک راستے بحال نہیں ہوتے ہیں اس وقت تک بجلی کام۔کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس وقت ضلع کی 13 یونین کونسلوں میں عوام کا رابطہ شہروں سے منقطع ہے۔ ان علاقوں میں گزرتے دنوں میں غذائی قلت کا بھی خدشہ ہے۔ جس حکمت عملی سے کام جاری ہے مقامی افراد کے مطابق یہ صفائی کام دس دنوں میں بھی مکمل نہیں ہو سکتا بلکہ موسم صاف ہونے کی صورت میں از خود برف گل سکتی یے اور اگر مزید پیش گوئی کے مطابق بارش ہوتی ہے تو مشکالات بڑھ جائیں گی۔ لہذا لوگوں کو شہروں میں منتقل کیا جائے۔ متوقع ہے کہ کل سے برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو۔ تو صفائی ناممکن ہو جائے گی۔ اس وقت درجنوں گاڑیاں بھی نتھیاگلی میں پھنسی ہوئی جس کی وجہ سے مالکان وہاں سے نہیں جا سکتے ہوٹلوں کی پارکنگ بند ہے روڈ ہماری برف کے پہاڑ کھڑے ہیں۔ اس لئے مناسب حکمت عملی کی ضرورت ہے تاکہ اانسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔

Related Articles

Back to top button