
حویلیاں(بیورورپورٹ) شاہراہ ریشم کھوکھر میرہ پر ٹول پلازہ لگانے کی دوسری کوشس بھی ناکام ہو گئی،محکمہ این ایچ اے نے جوڑے میرہ پر ٹول پلازہ نصب کیا جس کو مقامی لوگوں نے اکھاڑ دیا،ٹول پلازہ لگایا گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما ملک طلحہ آصف اور ممتاز سماجی رہنما احسان خان نے کیا انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی محکمہ این ایچ اے نے ٹول پلازہ نصب کیا لیکن اہلیان علاقہ اس غیر قانونی اور عوام دشمن اقدامات کو قبول نہیں کرتے ملک طلحہ آصف نے کہا کہ این ایچ اے ایوب پل کو مرمت کرنے کی بجائے عوام پر مزید ظلم کر رہی ہے ایبٹ آباد آنے والے لوگ شاہ مقصود انٹرچینج اور کھوکھر میرہ انٹرچینج پر پہلے ہی بھاری ٹیکس دے رہے ہے مقامی سطح پر ٹول پلازہ کسی صورت قبول نہیں ہے اگر زبردستی ٹول پلازہ نصب کیا گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے۔