ابیٹ آبادتازہ ترینصوبائیقومی

اسلام آباد نیشنل پریس کلب پر حملہ کیخلاف اے یو جے کا احتجاجی مظاہرہ

ایبٹ آباد (نمائندہ محاسب ) اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں گھس کر صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعہ کے خلاف ایبٹ آباد پریس کلب ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کا احتجاجی مظاہرہ واقعہ کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا گیا۔ مظاہریں نے کتبے اٹھا رکھے جن پر پولیس کی جانب سے اسلام آباد نیشنل پریس کلب پر حملہ صحافیوں پر تشدد کے خلاف آزادی صحافت کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے پریس کلب کے صدر سردار نوید عالم ، پاکستان فیڈرل یونین آ ف جرنلسٹس کے کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل محمد شاہد چوہدری ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر عاطف قیوم سابق صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار شفیق ، عادل عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے اس طرح کے واقعات سے صحافیوں کی آواز دبانے کی کوشش ہے۔ جسے کسی طو پر قبول نہیں کیا جائے گا۔ جمہوری حکومت میں اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرکے انتشار پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اس میں ملوث پولیس اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ مظاہرے میں پرنٹ ، الیکٹرانک ، سوشل میڈیا کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button