مظفرآباد
آزاد کشمیر،موبائل فون اور انٹر نٹ خدمات بحال
مظفر آباد(محاسب نیوز) وفاقی حکومت اور آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کے بعد آزاد کشمیر میں معمولات زندگی کی بحالی شروع ہوگئی ہے۔ موبائل فون اور انٹر نٹ خدمات کی مکمل بحالی کا عمل شروع ہے۔ راولاکوٹ،مظفر آباد، باغ آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہے جب کہ کاروباری مراز کھل گئے اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہوگیا۔ باغ آزاد کشمیر میں بھی کاروباری مراکز مکمل طور پر کھل گئے ہیں اور سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری معمول پر آگئی۔ گزشتہ رات وفاقی حکومت اور آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات طے پائے تھے معاہدے کے تحت یکم اور 2 اکتوبر کے جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ اور زخمیوں کو فی کس 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے