مظفرآباد

27اکتوبر کو بھارت کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے‘حریت کانفرنس

سری نگر(کے پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر پر جاری غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔بھارت نے 27اکتوبر 1947کو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے سرینگر کے ہوائی اڈے پر فوج اتار کر جموں وکشمیر کی مسلم اکثریتی ریاست پر قبضہ جما لیا تھا۔ حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری پرامن طریقے سے اپنے پیدائشی حق، حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کی پاداش میں بھارتی فورسز انہیں وحشیانہ جبر کا نشانہ بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے اسے مکمل طور ایک فوجی چھاونی میں تبدیل کر رکھا ہے

Related Articles

Back to top button