
ایبٹ آباد(نمائندہ محاسب) ایبٹ آباد مری روڈ جھگیاں سی این جی سٹیشن پر پینل پھٹ جانے سے 3 نوجوان زخمی مقامی افراد نے دونوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا 30 سالہ عبدالباسط کو تشویشناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کر دیا تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز مری روڈ نزد جھگیاں مارکیٹ CNG سوئی گیس سٹیشن پر سوئی گیس یونٹ کا پینل پھٹ جانے سے دونوں ہم نام زخمی ہو گئے عبدالباسط ولد عبدالبصیر سکنہ جھنگی کا سر اور منہ جلس گیا جسے تشویشناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ دوسرے زخمی عبدالباسط سکنہ ڈھوڈ یال مانسہرہ معمولی جھلس جانے سے ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹر نے طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا