مظفرآباد

میونسپل کارپوریشن نے6دن بعد شہر سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کا آغاز کر دیا

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر)ایک ہفتہ ہڑتال کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہونے کے ساتھ ہی میئر میونسپل کارپوریشن سید سکندر نثار گیلانی اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ میدان عمل میں کود پڑے۔ میئر کارپوریشن نے ہنگامی بنیادوں پر شہر کو صاف کرنے کا آغاز کردیا۔ گزشتہ ایک ہفتہ میں پورا شہر فلیتھ ڈپو میں تبدیل ہوگیا تھا تمام سڑکیں گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے تھے ہر طرف تعفن بدبو کا عالم تھا۔ لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی میونسپل کارپوریشن نے صفائی کا آغاز کردیا۔ میئر میونسپل کارپوریشن سید سکندر نثار گیلانی نے چیف آفیسر ذوالفقار عالم شعبہ صفائی کے انچارج سید شکیل گیلانی کو خصوصی ہدایات دی ان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔ میئر کارپوریشن خود بھی صفائی کے عمل کی نگرانی کرتے رہے۔ شہر کے تمام وارڈوں میں میئر کارپوریشن سکندر نثار گیلانی کی ہدایات پر صفائی کے ہنگامی اقدامات شروع کیے گئے۔ اتوار کے روز چھٹی کے باوجود کارپوریشن کا عملہ صفائی میں مصروف رہا۔ دن رات ایک کرکے ایک ہفتہ کی صفائی ایک دن اور رات میں میئر کارپوریشن کی ہدایت پر شکیل گیلانی کی نگرانی میں شہر کوصاف ستھرا کردیا گیا۔ دارالحکومت کے شہریوں نے میونسپل کارپوریشن کی صفائی مہم پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ حالانکہ اس صفائی مہم کیلئے فنڈز کی ضرورت تھی ایک بڑا چیلنج بلدیہ کو درپیش تھا ایک ہفتہ کا گند پڑا ہوا تھا لیکن کارپوریشن کے عملہ نے میئر کارپوریشن کی ہدایت پر بڑی جانفشانی کے ساتھ شکیل گیلانی اور ذوالفقار عالم کی نگرانی میں صفائی کے آپریشن کو مکمل کیا۔

Related Articles

Back to top button