ہٹیاں بالا کا اسلام آباد سے اغواء ہونیوالا شہری بازیاب

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقہ فیض آباد سے اغواء ہونے والے نائب تحصیلدار ہٹیاں بالا ایاز چغتائی کے چھوٹے بھائی فراز احمد کو علاقہ غیر سے کے پی کے پولیس نے بازیاب کر لیا، اغواء کار ایک گاڑی،دو گاڑیوں کے کاغذات،موبائل اور نقدی رقم لیکر فرار۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے اغواء کیے گئے نائب تحصیلدار ایاز احمد چغتائی کے چھوٹے بھائی فراز احمد کو کے پی کے علاقہ غیر میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان نہر میں پھینک کرلاکھوں روپے مالیت کی گاڑی اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے،ایس ایچ او اکبرآباد فیصل خان، اے ایس آئی راشد خان اور پولیس ٹیم نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کر لیا، مسلسل 48 گھنٹوں سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں،مظفرآباد،جہلم ویلی کے سیاسی،سماجی رہنماؤں،عوام نے ایس ایچ او فیصل خان، اے ایس آئی راشد خان اور ان کی ٹیم کی شب و روز محنت اور پیشہ ورانہ کارکردگی پر انھیں مبارکباد،شکریہ اور خراج تحسین پیش کی، ملزمان مغوی کی گاڑی سمیت دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے تھے، جن کی تلاش پولیس اب بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔۔