مظفرآباد

وزیراعظم مظفرآباد کے ادھورے منصوبے مکمل کرنے میں دلچسپی لیں‘خواجہ فاروق

مظفرآباد(محاسب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ایم ایل اے حلقہ تین سٹی مظفرآباد خواجہ فاروق احمد نے وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی توجہ مظفرآباد کے ادھور ے ترقیاتی منصوبہ جات جو پائپ لائن میں ہیں یا فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے نامکمل رہ گئے ہیں کو مکمل کرنے کے لیے خصوصی دلچسپی لیں۔اس شہر کی خوبصورتی/سڑکات،پارکس،کالجز کی اپ گریڈٰشن کی جانب توجہ دیں،ریاست کے تمام اراکین اسمبلی بالخصوص مظفرآباد ڈویژن کے 10 اراکین اسمبلی کا فرض بنتا ہے۔خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ واک وے پلیٹ کی مرمتی وباردہ دری دومیل تک توسیع،فاطمہ جناح لیڈی پارک بیلہ نورشاہ،نلوچھی گراؤنڈ کی تکمیل کے لیے مزید فنڈز کی فراہمی،رشید آباد تا مانک پیاں کیمپ کے بیلی برج کی تکمیل کے لیے مطلوبہ فنڈز کی منظوری،اولڈ کچہری تاطارق آباد قدیمی راستہ کی بحالی،نیا محلہ تا گف روڈ سے ہوتے ہوئے لنک روڈ سابقہ نیشنل ہوٹل تک منظور شدہ لنک روڈ کی تعمیر کے لیے فنڈز،جناح ہائی سکول پلیٹ کے گراؤنڈ کی تزین وآرائش،ٹریکنگ واک وے کی مرمتی سمیت دیگر اہم منصوبہ جات جن میں نیلم پارک کی دوبارہ بحالی بھی شامل ہے کی جانب خصوصی توجہ دی جائے بلکہ تجویز ہے کہ ان منصوبہ جات کے حوالے سے آپ سب سٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلائیں تاکہ سب اپنے اپنے حصہ کا کردار اس شہر کو خوبصورت بنانے میں ادا کرسکیں۔دارالحکومت سب کا ہوتا ہے کسی ایک ایم ایل اے کی حد تک دارالحکومت کو نہ چھوڑا جائے کہ ہم سب کا فرض ہے کہ اپوزیشن،حکومت سب مل جل کر اپنے دارالحکومت کو دیدہ زیب خوبصورت اور سیاحتی لحاظ سے قابل توجہ بنائیں،پلیٹ کا تاریخی قلعہ بھی آپ کی توجہ چاہتا ہے کہ آخر 5سال کے بعد بھی اس کی تعمیر مکمل کیوں نہیں ہورہی اور کیا ہونے والا کام معیاری ہے بھی کہ نہیں اسے بھی دیکھنا ہوگا۔

Related Articles

Back to top button