مظفرآباد

شاریاں،بیوہ زیتون بی بی 5سال سے ڈیٹھ کلیم کی منتظر

شاریاں (قاضی عزیز احمد سے) شاریاں کی بیوہ زیتون بی بی کی فریاد: پانچ سال سے ڈیتھ کلیم کی منتظربیٹے کی شہادت کو پانچ سال گزر گئے، بیوہ ماں کو اب تک معاوضہ نہ ملا جہلم ویلی کے نواحی علاقہ شاریاں کی رہائشی غریب زیتون بی بی بیوہ عبد الکریم پانچ سال گزر جانے کے باوجود اپنے جواں سالہ بیٹے کی حادثاتی شہادت کا ڈیتھ کلیم حاصل کرنے سے محروم ہے۔ زیتون بی بی کے مطابق اُس کاسہارا جواں سالہ بیٹا عبدالرحیم ولد عبد الکریم، جو محنت مزدوری کر کے اپنا اور اپنی والدہ کا پیٹ پالتا تھا پانچ سال قبل12/9/2020 گوہر آباد گلہ موڑ بس حادثہ میں جاں بحق ہوا تھا، تاہم ضلعی انتظامیہ جہلم ویلی کی جانب سے تاحال کسی قسم کا مالی معاوضہ یا ڈیتھ کلیم فراہم نہیں کیا گیا۔زیتون بی بی نے میڈیا کو روتے ہوئے اپنی روداد سناتے ہوئے کہا کہ اُس کا شوہر کئی برس قبل وفات پا گیا تھا اور چند سال قبل جوان بیٹا بھی حادثے میں چھن گیا۔ وہ کسمپرسی اور مالی تنگدستی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ جہلم ویلی ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی محترمہ بنش جرال اور حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ زیتون بی بی کو فوری طور پر اُس کے بیٹے عبدالرحیم شہید کا ڈیتھ کلیم ادا کیا جائے تاکہ غریب ماں کے زخموں پر مرہم رکھا جا سکے۔معززین علاقہ نے کہا ایسے کیس نہ صرف متاثرہ خاندانوں کے لیے اذیت ناک ہیں بلکہ یہ ضلعی اداروں کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھاتے ہیں۔ اگر عوام کو ان کے جائز حقوق کے لیے سالوں انتظار کرنا پڑے تو یہ کسی بھی حکومت کے لیے لمحہ? فکریہ ہے۔ حکومت آزاد کشمیر اور ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ فوری ایکشن لے کر زیتون بی بی کو انصاف فراہم کرے اور ایسے تمام زیرِ التوا کیسز کا ازسرِ نو جائزہ لے۔

Related Articles

Back to top button