ابیٹ آبادتازہ ترینصوبائیقومی

ملک میں عدم سیاسی استحکام سے ترقیاتی عمل متاثر ہے ، تاج محمد خان ترند

بٹگرام (نامہ نگار) تحصیل بٹگرام میں بہت جلد سپورٹس کے لیے گرا¶نڈ کا قیام عمل میں لایا جائیگا،خیبر پختونخوا کے ہر تحصیل میں سپورٹس کے لیے گرا¶نڈ کی تعمیر بانی چیئرمین عمران خان کی خواہش تھی،مخالفین منفی پروپیگنڈا کرکے عوام اور ترند گروپ کے درمیان دوریاں پیدا نہیں کرسکتے ہیں،ہم نے ہمیشہ کے لیے خدمت کی سیاست کی ہے،مخالفین تنقید برائے اصلاح کرے تو ہم ویلکم کرینگے،لیکن تنقید برائے تنقید کرینگے تو ہم بھرپور جواب دینگے۔ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی و ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر خیبرپختونخوا برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز تاج محمد خان ترند نے آبائی حلقہ انتحاب میں استقبالیہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ میں شامل کرکے بٹگرام کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا۔انہوں نے مذید کہا کہ ملک میں عدم سیاسی استحکام کی وجہ سے وفاقی حکومت صوبائی حکومت سے کوئی تعاون نہیں کررہی اور نہ این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کا حصہ ان کو مل رہا ہے جس کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کام کافی حد تک متاثر ہو چکے ہیں۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹگرام کی اپگریڈشن کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صوبے میں مالی بحران کی وجہ سے ہسپتال کی اپگریڈشن میں کچھ تاخیر ہو چکی ہے لیکن انشاءاللہ ہسپتال کی اپگریڈشن کا عمل اس سال مکمل کیا جائیگا۔انہوں نے تاریخی استقبالیہ ریلی پر پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز اور ترند گروپ کے سپورٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کہ صوبائی کابینہ میں نمائندگی پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان،وزیر اعلی سہیل آفریدی اور بٹگرام کے عوام کی امانت ہے انشاءاللہ ان کے توقعات پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرونگا۔اور بٹگرام کے عوام کا شملہ ہمشیہ کے لیے بلند رکھوں گا۔استقبالیہ تقریب سے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر نیاز محمد خان ترند،تحصیل ناظم عطاءاللہ خان ترند،ڈسٹرکٹ زکوات چیئرمین عطاءاللہ خان بانیاں،سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل بٹگرام الحاج یعقوب خان افف پائمال،ویلج کونسل کوٹگلہ کے چیئرمین زکریا حسین خان اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاج محمد خان ترند کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے پر ہم حلقہ PK 35 کے عوام بانی چیئرمین عمران خان،وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انشاءاللہ ملک میں حقیقی آزادی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

Related Articles

Back to top button