Uncategorized

پاکستان کے مفاد پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دینگے، فاروق حیدر

اسلام آباد(محاسب نیوز)سابق وزیراعظم و پارلیمانی لیڈ ر مسلم لیگ (ن) راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں انتشار، افراتفری اور لاقانونیت کو فروغ دینا دراصل ہندوستان کے ایجنڈے کو تقویت دینا ہے، پاکستان کے مفاد پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے، سیاسی جماعتوں اور نظام سے مایوس نوجوان کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ ان شاء اللہ آپ کا مستقبل روشن اور تابناک ہے، آپ نے اپنے آپ کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہے، ریاست میں ہنر مندی کی تعلیم کو لازمی قرار دیا جائیگا، بیرون ملک افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہمیں ہنر مندی کو فروغ دے کر سرمایہ کاری کرنا ہو گی، جس طرح پنجاب حکومت نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار مہیاکرنے کیلئے قرضہ دے رہی ہے اس طرح کے مزید اقدامات سے نہ صرف ریاست میں بے روزگاری میں نمایاں حد تک کمی آئے گی بلکہ دنیا میں ہمارے لیے اتنے مواقع ہیں کہ ہماری آبادی اس مقابلے میں کم ہے، اسلام آباد کشمیر ہاؤس میں سابق کمشنر اووسیز و اُمیدوار اسمبلی زبیر اقبال کیانی، سابق ٹکٹ ہولڈرمرزاتنویر اختر جرال کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے الحمد للہ کام کر کے دکھایا ہے، گزشتہ چار سالوں میں عوام باالخصوص نوجوانوں میں پائی جانے والے بے چینی اور مایوسی کے خاتمے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے پاس جامع منصوبہ بندی ہے۔

Related Articles

Back to top button