کالمز

ممتاز حسین راٹھور سے فیصل ممتاز راٹھور تک

قارئین! یہ دنیا ایک گھمن چکر ہے۔آج سے 20/22برس پہلے کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا کہ آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر کے دلوں کے حکمران راجہ ممتاز حسین راٹھور کی گود میں کھیلنے والا فیصل ممتاز راٹھور کل ریاست کا وزیر اعظم ہو گا۔ اس میں دوسری کوئی رائے نہیں کہ یہ نوجوان دوسروں سے الگ تھلگ اور مختلف سی طبع کا مالک ہے۔ اس کے اندر جوش،جذبہ اور بہادری باپ سے وراثت میں ملی ہے۔ اس بات کا احتمال ہے کہ فیصل ممتاز راٹھور وزارت عظمیٰ کی کرسی سنبھالنے کے بعد مزید بہترین اور نفیس انسان ثابت ہوں گے اور ریاست کی بھرپور خدمت کریں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے اندر بہت بڑی بڑی اور قد آور شخصیات موجود ہیں۔ چوہدری یٰسین،چوہدری لطیف اکبر اور حاجی یعقوب صاحب کی موجودگی میں اگر فریال عدی اور چئیرمین بلاول بھٹو نے راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا انتخاب کیا تو یقیننا اس نوجوان میں سیاسی قابلیت کے ساتھ ساتھ ملکی معاملات کو ڈیل کرنے کی بھی صلاحیتیں لازمی موجود ہیں۔ ویسے بھی گزشتہ عوامی غیض و غضب کے دوران اس نوجوان نے جس معاملہ فہمی اور تحمل و برداشت سے حکومت آزاد کشمیر کی نمائندگی کی وہ لائق تحسین ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران اگر یہ نوجوان مدبرانہ پالیسی اختیار نہ کرتا تو کاکم بدہن ملکی املاک اور انسانی جانوں کے نقصان کے زیاں کا خدشہ تھا۔
فیصل متاز راٹھور ایک منجھے ہوئے سیاست دان ہیں اور انہوں نے گراس روٹ لیول سے طلبہ سیاست سے اپنے سیاسی کیرئر کا آغاز کیا۔راجہ صاحب کا تعلق آزاد کشمیر کے ایک دور افتادہ اور پسماندہ ترین ضلع کہوٹہ حویلی سے ہے۔ لیکن انہوں نے اپنی ذاتی کاوش سے اپنے علاقے میں بے شمار ترقی یافتہ کام کروائے اور ایک یونیورسٹی قائم کر کہ بہترین مثال قائم کی۔پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں فیصل ممتاز راٹھور کا حلقہ ء احباب بہت وسیع ہے۔ سردار جاوید ایوب، میاں عبدالوحید،سردار ضیاء القمر،راجہ مبشر
اعجاز،سردار قمرالزمان،سردار تنویر الیاس اور لطیف اکبر ان کے ہم نوالہ و ہم پیالہ ہیں۔ یہ سب احباب یقیننا راجہ فیصل متاز راٹھور کو ایک مضبوط وزیر اعظم بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں گے۔
راجہ فیصل راٹھور اس لحاظ سے بھی خوش قسمت انسان ہیں کہ جون عمری میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل ہیں اور شائد سب سے کم عمر وزیر اعظم آزاد کشمیر بھی بننے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ان کو یہ بھی edgeجاتا ہے کہ انہوں نے چوہدری انوارالحق کی وزارت عظمیٰ کے دوران ان کی بھرپور سپورٹ بھی کی۔ اس لحاظ سے انوا رالحق اور ان کے حامی بھی فیصل راٹھور کی اگر حمایت نہیں کریں گے تو کم از کم مخالفت بھی نہیں کریں گے۔
قارئین! راجہ فیصل ممتاز راٹھور نہایت مہذب اور خوش اخلاق انسان ہیں۔ عام آدمی کے مسائل مکمل یکسوئی سے سن کر حل کرتے ہیں۔ عدم اعتماد کی صورت میں لگتا ہے کہ فیصل راٹھور 32سے 35ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔پاکتان پیپلز پارٹی نے راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا میرٹ پر وزارت عظمیٰ کا انتخاب کر کہ سیاسی بالغ نظری کا مظاہرہ کیا۔ فیصل راٹھور بچوں،بوڑھوں اور آزاد کشمیر کی خواتین میں یکساں مقبول انسان ہیں۔ان کا انتخاب اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ وہ سیاسی خانوادے کے چشم و چراغ ہیں اور سیاست انہوں نے ماں اور باپ کی گود سے سیکھنی شروع کی۔ اور ان کے نوجوان اور بہادر ہونے کی وجہ سے وہ ریاست کے لئے دلیرانہ اقدام اٹھائیں گے جو کہ اس وقت کی ضرورت ہے۔
قارئین! اللہ باری تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ نوجوان،کوب سیرت اور خوبصورت راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو یہ توفیق عطا کرے کہ وہ ریاست جموں و کشمیر کو بھی خوبصورت،خوب سیرت اور دنیا کے نقشے میں اہم مقام دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ یقین جانئے فیصل راٹھور کی نامزدگی سے میری طرح ریاست کے ہزاروں نوجونوں کو خوشی ہوئی ہو گی کیونکہ لگتا ہے کہ یہ بندہ اپنے والد گرامی راجہ ممتاز حسین راٹھور کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کشمیری قوم کے تشخص اور وقار کو اجاگر کرے گا۔ راٹھور صاحب خدا کے لئے سابقہ حکمرانوں کی طرح اقتدار کے نشے اور پارلیمنٹ کی بھول بھلیوں میں گم ہو کر سادہ لوح عوام کو پہلے وزراء کی طرح پھدو نہ لگائیے گا۔ یہ میری آپ سے درخواست ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کا حامی و ناصر ہو اور آپ ریاست کی تاریخ میں ایسے کارہائے نمایاں کرین جو مدتوں تک یاد رکھے جائیں۔ رب آپ کا حامی و ناصر ہو جناب آمدہ وزیر اعظم!۔۔۔ اور وزیر اعظم بننے کے بعد تو شائد آپ کے پاس وقت ہی نہیں ہو گاکہ آپ ہم جسیے معمولی بندوں سے بات چیت کرنا مناسب سمجھیں یا اسے اپنی کسر شان کے خلاف سمجھیں۔ نحرحال پھر بھی آپ سے کوئی شکوہ نہیں آپ کو وزیر اعظم آزاد کشمیر بننے کی پیشگی مبارک اور آپ بے شک ہمیں کچھ بھی نہ سمجھیں لیکن ریاست جو کہ دھرتی ماں ہوتی ہے اس کی آن و شان کا ضرور خیال رکھئے گا۔ خدا آپ کو درست اقدامات کرنے کی توفیق اور قدرت عطا کرے۔ آمین۔

Related Articles

Back to top button