معرکہ حق نے دنیا پر پاکستان کی دفاعی قوت آشکار کردی‘فاروق حیدر

مظفرآباد (محاسب نیوز)ضلع جہلم ویلی کی معروف کاروباری شخصیت و مرکزی رہنما مسلم کانفرنس سرپرست اعلی انجمن تاجران ہٹیاں بالا حاجی زمان عباسی اپنی خاندان سمیت مسلم کانفرنس کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ میں شامل قائد مسلم لیگ ن نوازشریف راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار اس موقع پر سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ پاکستان کے اندر ہونے والی ترقی اور استحکام کاکریڈٹ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کو جاتا ہے قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے انتھک محنت اور لگن سے ملک کو معاشی سفارتی دفاعی میدان میں شاندار کامیابیاں ملیں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں اس سال مئی میں ہونے والے معرکہ حق نے دنیا پر پاکستان کی دفاعی قوت آشکار کردی ہے تائید ایزدی سے دنیا بھر میں ملک کی اہمیت کو اجاگر کیا اور آج پاکستان ایک ناقابل تسخیر دفاعی قوت کے طور پر جانا جاتا ہے آزادکشمیر کے اندر آنے والا دور انشائاللہ مسلم لیگ ن کا ہے ہم نے خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے حلقے اور آزادکشمیر بھر میں عوام کی جوق درجوق مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کررہے ہیں یہ گزشتہ ساڑھے چار سالہ دور سے بیزاری کا نتیجہ ہے ن لیگ کے پاس مسائل کے حل کا مکمل لائحہ عمل موجود ہے انشائاللہ ریاست کو پھر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریگی اس موقع پر سابق ضلعی صدر فرید خان ممبر ضلع کونسل راجہ انور سابق امیدوار ضلع کونسل امتیاز ہمدانی قاضی شمیم ظہیر اعوان و دیگر بھی موجود تھے




