Uncategorizedمظفرآباد

معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے قاری کا 6روزہ ریمانڈ

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)جہلم ویلی کے علاقہ بٹ کھیتر میں دس سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی کرنے والے قاری/امام مسجد کو پولیس نے عدالت میں پیش کر کے چھ روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا،پولیس نے بچی کا میڈیکل کروانے کے بعد ملنے والے دیگر شواہد فرانزگ کے لیے لاہور بھیج دیے،عوامی حلقوں کا ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کے علاقہ بٹ کھیتر میں قرآن پڑھنے کے لیے مسجد جانے والی دس سالہ بچی مسماۃ(ف)کو چھٹی کے وقت قاری بلال ولد نزاکت حسین ستی ساکن کوٹلی ستیاں (حدود پاکستان) نے صفائی کے بہانے اپنے کمرے میں بلا کر کپڑے پھاڑ کر اسے زبردستی زیاتی کا نشانہ بناڈالا تھا،پولیس نے درندہ صفت قاری/امام مسجد کو سیشن کورٹ ہٹیاں بالا میں پیش کر کے چھ روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے،ایس ایچ او ہٹیاں بالا منظر چغتائی نے صحافیوں کو بتایا کہ معصوم بچی کا میڈیکل کروانے کے بعد ملنے والے شواہد کو فرانزگ کے لیے لاہور بھیج دیے گئے ہیں،فرانزگ رپورٹ آنے کے بعد مکمل چالان مرتب کر کے عدالت میں پیش کریں گے،اس واقعہ کے بعد ضلع جہلم ویلی بھر میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے،عوامی حلقوں نے گھناونے فعل میں ملوث قاری کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے،دوسری طرف جمعہ کے روز چھم آبشار پر مردہ حالت میں ملنے والی شادی شدہ لڑکی شائستہ بی بی کو قتل کیے جانے کے شواہد سامنے آنے کے کئی روز بعد بھی ورثاء با اثر افراد کے شدید دباؤ کے باعث مقدمہ کے اندراج سے مکمل انکاری ہیں جبکہ جہلم ویلی پولیس بھی سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،عوامی حلقوں نے وزیر اعظم،چیف سیکرٹری اور آئی جی آزاد کشمیر سے چھم قتل کیس کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button