مظفرآباد

وزیراعظم یوتھ لون پروگرام بیروزگاری خاتمے کیلئے بڑا قدم

مظفرآباد(رپورٹ: جہانگیر حسین اعوان سے) وزیراعظم آزادکشمیر یوتھ لون پروگرام آزادکشمیر میں بیروزگاری کے خاتمے کیلئے بڑا اہم قدم، سمال انڈسٹریز کا رپوریشن تینوں ڈویژن میں قرضہ فارم جمع کرنے میں مصروف عمل آج 20جنوری فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ آزادکشمیر بھرسے سول سوسائٹی اور بیروزگار طبقہ نے وزیراعظم آزادکشمیر سے قرضہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے 27دنوں میں آزادکشمیر بھر سے 19633فارم جمع ہوئے مظفرآباد ڈویژن سے سب سے زیادہ12033 فارم پونچھ ڈویژن سے 3893میرپور ڈویژن سے 2415فارم جمع ہوئے جن میں سے میرپور ڈویژن میں 8معذور افراد پونچ ڈویژن سے 2معذور اور مظفرآباد ڈویژن سے 3227خواتین، پونچھ ڈویژن سے 777میرپور ڈویژن سے 361خواتین نے فارم جمع کرائے ہیں سمال انڈسٹریز کارپوریشن منیجنگ ڈائریکٹر ذیشان عارف، ڈائریکٹر وحید مغل، ڈائریکٹر خالق عباسی، ڈپٹی ڈائریکٹر قاضی تنویر احمد، کلرک صدیق احمد اس پروگرام میں مکمل مانیٹرنگ کررہے ہیں وزیراعظم آزادکشمیر یوتھ لون پروگرام سے آزادکشمیر میں بیروزگری کے خاتمہ کیلئے اہم قدم ہے۔

Related Articles

Back to top button