شہر اقتدار میں ڈینگی کا بڑا وار، ایک مریض زندگی کی بازی ہار گیا

مظفرآباد (رپورٹ خبرنگارخصوصی) شہریوں نے غیر ذمہ دارانہ رویہ تبدیل نہ کیا شہراقتدار میں ڈینگی مچھر بے قابو ڈینگی مچھر کے وار سے الشیخ زید بن ہسپتال میں زیر علاج امجد منیر نیلم کالونی راڑو امبور زندگی کی بازی ہار گیا۔ڈینگی مریضوں کی تعداد 2200سے تجاوز کرگئی عوام کے عدم تعاون کے باعث محکمہ صحت بھی بے بس ہوگیا فنڈز بھی دستیاب نہیں سپرے فوگ ٹیمیں بھی محدود حد تک سپرے فوگ کررہی ہیں۔ سپرے کرنے والی گاڑیاں بھی محکمہ سے واپس لے لی گئیں۔ محکمہ صحت کے ذمہ داران اس بگڑی صورتحال میں شدید بارش کی دعائیں کرنے لگے۔ تاکہ شدید بارش ہوا اور ڈینگی مچھر ختم ہوجائے ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ وڈائریکٹر متعدی امراض ڈاکٹر فاروق اعوان فوکل پرسن ڈینگی کنٹرول پروگرام محکمہ صحت غلام فرید نواز مظفرآباد میں سپرے ٹیموں کے انچارج لیاقت حسین نقوی کی سربراہی میں ڈینگی مچھر کے خاتمہ کیلئے روزانہ کی بنیاد پر دستیاب وسائل میں سپرے فوگ کیا جارہا ہے۔