مظفرآباد

وزیرصحت سیدبازل علی نقوی کامحکمہ صحت میں اہم اصلاحات کااعلان‘غیرفعال ہیلتھ یونٹس کی رپورٹ طلب

مظفرآباد (محاسب نیوز/پی آئی ڈی) وزیر صحت عامہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سید بازل علی نقوی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں سکریٹری صحت عامہ برگیڈیئر عامر رضا ٹیپو، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد کشمیر ڈاکٹر ممتاز احمد، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز (CDC) ڈاکٹر محمد فاروق، اور پروونشیل پروگرام منیجر ای پی آئی ڈاکٹر سردار منظور حسین؛چیف ڈرگ کنٹرولر محترمہ فوزیہ اشرف سمیت محکمہ صحت کے تمام سینئر افسران اور تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسران؛ ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرز صاحبان نے شرکت کی۔ اجلاس میں آزادکشمیر بھر میں صحت عامہ کے موجودہ ڈھانچے، سروس ڈیلیوری، انسانی وسائل، انفراسٹرکچر، قوانین و ضوابط اور ادویات کی فراہمی کے حوالہ سے جائزہ لیا گیا۔تمام ڈی۔ایچ۔او صاحبان نے اپنے اپنے اضلاع سے متعلق تفصیلی رپورٹس/بریفنگ پیش کیں۔ ان رپورٹس کے مطابق طبی مراکز کی صورتحال؛بی ایچ یوز، آر ایچ یوز، تحصیل ہیڈکوارٹرز، دیگر طبی مراکز کی مکمل تعداد؛فعال و غیر فعال مراکز کی فہرست؛دستیاب سہولیات اور درکار وسائل؛انسانی وسائل (Human Resource)پرائیویٹ ہسپتالوں کی ریگولیشن کے لیے ہیلتھ کئیر کمیشن کا قیام،لیب ایکٹ کی بحالی،ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس وجملہ کیڈر کی منظور شدہ اور خالی آسامیوں کی تفصیلات،پیرامیڈیکل اور سپورٹنگ اسٹاف کی کمی؛ایڈمنسٹریٹو عملے کی ضرورت،ماہرین (سپیشلسٹس ڈاکٹرز) کی تعیناتی کا مسائل،نئی بھرتیوں متعلق سفارشات،ادویات اور میڈیکل سپلائز،سالانہ ادویات بجٹ کی موجودہ حیثیت؛ ادویات کی دستیابی، قلت اور ضروریات؛ہنگامی ادویات کی فراہمی؛کولڈ چین اور اسٹاک مینجمنٹ کے مسائل؛انفراسٹرکچر اور فسیلٹیز؛سرکاری عمارتوں کی مرمت، توسیع اور اپگریڈیشن کی ضروریات؛رینٹل فرسٹ ایڈ پوسٹس اور رینٹل میڈیکل مراکز کے مسائل؛بنیادی سہولیات (پانی، بجلی، جنریٹر، لیبارٹری آلات) کی عدم دستیابی؛زیر تعمیر منصوبوں کی موجودہ رفتار اور رکاوٹیں؛ٹرانسپورٹ اور ایمبولینس سروس؛ریاست بھر میں دستیاب ایمبولینسز کی تعداد؛ناکارہ یا مرمت طلب گاڑیوں کی تفصیل؛دور دراز علاقوں کے لیے مزید ایمبولینسز کی فوری ضرورت؛ریفرل سسٹم کو بہتر بنانے کی حکمت عملی؛ انتظامی و عملی مسائل؛عملے کی حاضری کے مسائل؛ دور دراز و مشکل علاقوں میں ڈاکٹرز کی تعیناتی چیلنج؛مالیاتی مشکلات؛ضلعی سطح پر رکاوٹیں اور حلقہ ممبر اسمبلی /وزیر حکومت سے فوری حل طلب معاملات؛ ڈرگ انسپکٹرز کی بریفنگ اور قانونی امور زیر بحث رہے اس کے علاوہ اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹرز نے بھی اپنی تفصیلی رپورٹس پیش کیں جن کے مطابق ڈرگ لائسنسنگ کیسز؛نئے لائسنسوں کی درخواستوں کی تعداد؛تجدید (renewal) کے کیسز؛ادھورے یا زیر التواء کیسز کی تفصیل؛ ڈرگ کورٹ کے عدم قیام سے پیدا ہونے والے مسائل؛ صبط شدہ ادویات کے قانونی فیصلوں میں تاخیر؛جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کارروائی میں مشکلات؛ قانونی کارروائی کے التواء سے عوامی صحت پر اثرات؛ ڈرگ ریگولیشن کو مضبوط بنانے کے لیے تجاویز؛میڈیکل مارکیٹ مانیٹرنگ؛میڈیکل سٹورز کی چیکنگ؛اؤور پرائسنگ اور جعلی ادویات کے خلاف کارروائی؛ سیمپلز کی لیبارٹری ٹیسٹنگ کی صورتحال؛اجلاس کا مجموعی تجزیہ اور آئندہ کا لائحہ عمل؛اجلاس میں ریاست بھر کے صحت عامہ کے نظام کا جامع جائزہ پیش کیا گیا۔ تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران نے زمینی حقائق، عملی مشکلات اور فوری ضروریات کی نشاندہی کی جس میں غیر فعال طبی مراکز کو فوری طور پر فعال بنانا؛ خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل تیز کرنا؛ ادویات کی قلت دور کر کے بجٹ کا مؤثر استعمال؛انفراسٹرکچر کی مرمت اور اپگریڈیشن؛ایمبولینس اور ٹرانسپورٹ سسٹم کو مضبوط بنانا؛ڈرگ کورٹ کے قیام کے لیے عملی اقدامات؛ لائسنسنگ اور ڈرگ ریگولیشن کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنا شامل تھے۔وزیر صحت عامہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سید بازل علی نقوی؛سکریٹری صحت عامہ آزاد کشمیر اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد کشمیر ڈاکٹر ممتاز احمد نے محکمہ صحت کے متعلقہ حکام کو سختی کے ساتھ ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے تمام بیسک ہیلتھ یونٹس کو آئندہ دس روز کے اندر مکمل طور پر فعال اور مؤثر بنایا جائے۔جلد ہی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دھیرکوٹ میں اپریشن اور وارڈز کو فنکشنل کرنے کا افتتاح وزیر صحت عامہ آزاد کشمیر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات کی بروقت اور معیاری فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے

Related Articles

Back to top button