مظفرآباد

کشمیری عوام آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے،پاسبان حریت

مظرآباد(محاسب نیوز)مسئلہ جموں کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد سے ممکن، کشمیری عوام آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پاکستان مسئلے کے حل کیلئے استصواب رائے کی قراردادوں کی مکمل حمایت جبکہ بھارت نفی انکار اور بغاوت کا مرتکب ہو رہا ہے۔ اقوامِ متحدہ زمہ داریاں پوری کرے۔.چیئرمین پاسبانِ حریت عزیر احمد غزالی، ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر، وائس چیئرمین پاسبانِ حریت عثمان علی ہاشم اور دیگر نے کہا ہے کہ مسئلہ جموں کشمیر کا منصفانہ اور پائیدار حل صرف اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد سے ہی ممکن ہے۔ پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کی حمایت کرتا ہے جبکہ بھارت عالمی اصولوں، اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی نفی، انکار اور بغاوت کا رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔یہ بات رہنماؤں نے سینٹرل پریس کلب مظفرآباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ریاست بھر کے عوام کو ایک آواز بن کر دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنا ہوگا اور اقوامِ متحدہ کو دنیا کے قدیم ترین حل طلب تنازعے کے حل کے لیے اپنا آئینی اور اخلاقی کردار ادا کرنا چاہیے۔اس موقع پر چیئرمین پاسبانِ حریت عزیر احمد غزالی نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں جاری ہیں، تاہم کشمیری عوام اپنی آزادی اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد پوری استقامت کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2025 کے دوران مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت 46 شہریوں کو قتل کیا گیا

Related Articles

Back to top button