2026 آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کا سال ثابت ہوگا‘نعمان زرگر

مظفرآباد (محاسب نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر نعمان اعوان زرگر نے کہا ہے کہ سال 2026 آزاد کشمیرمیں پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی کا سال ثابت ہوگا جبکہ سال 2025 پاکستان کے لیے ایک شاندار اور فیصلہ کن سال رہا، انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی مدبرانہ قیادت اور وژن کے تحت مسلم لیگ ن نے ملک کو درپیش سنگین معاشی و انتظامی بحرانوں سے نکال کر ترقی، استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا، نعمان اعوان زرگر کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے محاذ پر فیلڈ مارشل آرمی چیف سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے دشمن ملک کو جنگ میں عبرتناک شکست دے کر دنیا کو پاکستان کی عسکری صلاحیت، اس کی اہمیت اور مضبوط دفاع کا واضح پیغام دیا، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت، آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور آزاد کشمیر میں عوام کے مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے، آخر میں انہوں نے اس پختہ یقین کا اظہار کیا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کی رہنمائی اور عوام کے بھرپور اعتماد سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور تعمیر، ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔



