مظفرآباد
کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز خان کی زیر صدارت اجلاس

میرپور (بیورو رپورٹ)کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم، تحصیلدار میرپور عمران یوسف اور تحصیلدار اسلام گڑھ راجہ آصف منیر خان نے شرکت کی اجلاس میں کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ میرپور کے حوالے سے پراگرس کا جائزہ لیا گیا اور ہدایات دی گیئں گے لینڈ ریکارڈکے کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو جلد سے جلدپایا تکمیل تک پہنچایا جائے اس حوالے سے فیلڈ سٹاف کو بھی ہدایات دیں کہ وہ لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں اور دی جانے والی ہدایات پر فوری عمل درآمد کریں


