مظفرآباد

کوٹلی، وفاقی محتسب کی کھلی کچہری، متعدد شکایات موقع پر ہی نمٹا دیں

کوٹلی (بیورورپورٹ) وفاقی محتسب کے افسران کو کھلی کچہر ی کے دوران ایک شکا یت گزار نے بتا یا کہ اس کو مر دہ قرار دے کر اس کی پنشن اٹھا رہ ما ہ سے بند کر کے کسی نا معلوم بیوہ کو دی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطا بق وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی ہدا یت پر وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کے ڈائر یکٹر جنرل محمد اشفا ق احمد اور کنسلٹنٹ خا لد سیال نے گزشتہ روز کو ٹلی آزاد کشمیر میں کھلی کچہر ی کے دوران وفاقی اداروں کے خلاف شکا یات سنیں اور شکا یات کے ازالے کے لئے متعلقہ اداروں کے افسران کو موقع پر ہی ہدایات جا ری کر کے متعدد شکا یات مو قع پر ہی نمٹا دیں۔ کھلی کچہر ی کے دوران فو ج سے ریٹا ئر ڈ ایک شکایت گزار حوا لدار محمد صد یق نے کنٹرولر ملٹر ی اکا ؤ نٹ کے خلا ف شکا یت کی کہ اس کی پنشن اٹھا رہ ماہ سے بینک میں منتقل نہیں ہو رہی، اس نے محکمے سے رابطہ کیا تو پتہ چلا کہ محکمے کے ریکارڈ کے مطا بق وہ فو ت ہو چکا ہے اور اس کی پنشن اس کی بیوہ کو دی جا رہی ہے، حا لا نکہ وہ زند ہ ہے اور خود کھلی کچہر ی میں پیش ہو کر اس نے بتا یا کہ جس نا معلوم بیوہ کو میر ی پنشن دی جا رہی ہے اس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

Related Articles

Back to top button