مظفرآباد

معائدہ ختم مکمل عملدرآمد نہ ہوا تو لائحہ عمل کا اعلان کرینگے،شوکت نواز میر

ہٹیاں بالا(اسلم مرزا سے)جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے سینئر رہنماء شوکت نواز میر کا ضلع جہلم ویلی کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا پہنچنے پر کور ممبر سید فیصل گیانی اور دیگر کی قیادت میں شاندار استقبال،چھٹیاں سے ہٹیاں بالا تک بڑی ریلی میں شوکت نواز میر اور دیگر رہنماؤں کو ہٹیاں بالا لایا گیا، جہلم ویلی کی فضا ایکشن کمیٹی،شوکت نواز میر کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی،استقبالیہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شوکت نواز میر نے کہا کہ معائدہ کی مدت ختم ہو گئی ہے اگر ہمارے ساتھ کیے گئے معائدہ پر مکمل طور پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا تو آزاد کشمیر بھر میں عوامی رابطہ مہم مکمل کرنے کے بعد جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی،اب کی بار اگر احتجاج کرنا پڑا تو ہم نو ٹیفیکیشن لیے بغیر احتجاج ختم نہیں کریں گے، ہر کسی کو اپنی حدود میں رہنا پڑے گا، حدود سے نکلنے والوں نے ریاست کے امن کو پہلے بھی خراب کیا، امن مارچ کے نام پر ایکشن کمیٹی کے پر امن احتجاج پر گولیاں برسائی گئیں،پولیس،اتنظامیہ کے آفیسران،جوان ہمارے بھائی ہیں،آئی جی،چیف سیکرٹری جب کسی کے کہنے پر چلیں گے تو ریاست کے اندر غنڈہ گردی ہی ہو گی یہ ریاست ہماری ہے اس پر ہماری حکمرانی تسلیم کی جائے،اس پر امن تحریک کو کسی اور طرف جوڑا جاتا ہے ہم کب کسی ملک کیخلاف یا ادارے کیخلاف بات کرتے ہیں ہم اپنی ریاست کے اندر ریاست کے حقوق کی بات کرتے ہیں اس ریاست کے اندر میرٹ کا قتل عام ہوتا ہے تیسری، چوتھی نسل ختم ہو جاتی ہے عدالتوں میں کیسوں کا فیصلہ نہیں ہوتا یہاں ایک پٹواری بھی عوام کو سالوں سال زلیل کرتا ہے اس کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے ہم اپنی ریاست کے نظام کو ٹھیک کرنے کی بات کررہے ہیں،29 ستمبرکے روز جان بوجھ کر غنڈوں سے فائرنگ کرواکر ہمارے نوجوان کو شہید کر کے ریاست کا امن خراب کیا گیا،ریاست نے آج تک اس کے خلاف کارروائی نہیں کی، قاتل اسلام آباد ریڈزون کے اندر سرعام گھومتا ہوا ایک سیاسی جماعت میں شامل ہوا ریاست پاکستان نے ایک قاتل کو گرفتار نہیں کیا اس کا مطلب حکومت پاکستان بھی اس قتل میں شامل اور اس کی پشت پناہی کر رہی ہے،سہولت کار ہمیں کہتے ہیں کہ ہم ایک ریوڑ ہیں،دیکھ لو ہم ایک قوم بن چکے ہیں،حلف زبردستی نہیں ہوتا،حلف کی پاسداری کرنی پرتی ہے،حلف کے بعد حلف اٹھانے والے اور اللہ جانے،اپنی مرضی کے ساتھ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا ساتھ دینے کے لیے حلف اٹھانے والے عامر اعوان انقلابی،راجہ ظہیرالدین خان،وقار انجم یوسفزئی،علی رضا،راجہ عبدالقدیر خان،راجہ سیلمان،اویس خان،وحید احمد کیانی،عابد علی اعوان،سفیر عباسی،جاوید چوہان،راجہ منیب خان،راجہ شہزاد خان،عنصر کیانی،مدثر گیلانی،امان طارق کیانی،منیب کیانی،سردار عدیل،ابراہیم رئیسانی،سعید گیانی،راجہ عمیر،راجہ عاصم،راجہ جبار،عاقب رفیق،راجہ اعزاز،سردار فہد،حمزہ ساجد کیانی سمیت درجنوں افراد کو سلام پیش کرتا ہوں،ان شاء اللہ ہماری جہدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی،ہم اپنے بنیادی حقوق کے حصول تک پرامن جہدوجہد کرتے رہیں گے،ہماری تحریک غیر سیاسی ہے،سیاست اس میں ضرور ہے لیکن وہ گندی سیاست نہیں ہے،جو ہمارے سیاست دان78سالوں سے کر رہے ہیں،ہم جو سیاست کر رہے ہیں وہ عوام کے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے پاک سیاست کی جا رہی ہے،یہ سیاست ہم کرتے رہیں گے،سیاست دانوں والی گندی سیاست ہم کبھی نہیں کریں گے،یہ تحریک غیر سیاسی اور غیر نظریاتی تحریک ہے،سب نظریات کے لوگ ہمارے لیے قابل احترام ہیں،ہمیں کسی بھی نظریہ سے کوئی مسئلہ نہیں ہے،عوام جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم پر متحد و منظم رہیں ہم ان شاء اللہ اپنے بنیادی حقوق لے کر رہیں گے کرپشن تمام اداروں میں پہنچ چکی ہے،ہم پرامن جہدوجہد سے اس کرپشن کو ختم کر کے رہیں گے، اجتماع میں شوکت نواز میر نے عوام کے سوالوں کے جواب بھی دیے،شوکت نواز میر نے پریس کلب جا کر نو منتخب صدر خوشحال مغل،جنرل سیکرٹری مبارک حسین اعوان اور دیگر عہدیداران کو ہار ڈال کر مبارکباد بھی پیش کی۔۔۔۔۔۔

Related Articles

Back to top button