مظفرآباد

دریاؤں،نالوں،شاہرات کنارے پر عمارتی میٹریل،ملبے کے ڈھیر

مظفرآباد(کرائم رپورٹر)انتظامیہ کی نااہلی، دریاوں،نالوں سمیت شاہرات کناروں پر عمارتی میٹریل،مٹی ملبے کے ڈھیر حادثات کا موجب بننے لگے، اداروں کی ملی بھگت یا روایتی غفلت شہر فلتھ ڈپو میں تبدیل،کاروباری مراکز سمیت مصروف ترین شاہرات کی فٹ پاتھوں پر لنڈا بازار کے مناظر،غیر ریاستی پٹھانوں نے بھاری رقوم کے عوض عوام کی چمڑی ادھیڑنے کا کاروبار عروج پر پہنچا دیا،ہتھ ریڑھی بانوں،تھڑے فروشوں کی خر مستیوں نے راہ گیروں کو زچ کر کے رکھ چھوڑا،،، عوام بدحال کسی مسیحا کے منتظر، تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد میں سابق ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی جانب سے دریاوں نالوں شاہرات کنارے ملبے کے ڈھیر پھیکنے سمیت شاہرات کنارے میٹریل کے ڈیمپ پھینکنے پر پابندی بااثر مافیا نے ہوا میں اڑا رکھی ہے علامہ اقبال برج، سرینگر روڈ، کوہالہ روڈ، گوجرہ نالہ، طارق آباد نالہ، ٹاہلی منڈی، ودیگر کئی ایک علاقے مٹی ملبوں کے ڈھیروں سے اٹ چکے ہیں اداروں کی روایتی بے حسی کے باعث یہ تسلسل ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے،بنک روڈ،گیلانی چوک،اولڈ کچہری روڈ،جیل روڈ،ویسٹرن بائی پاس،مدینہ مارکیٹ،علامہ اقبال برج،طارق آباد،چہلہ سمیت شہر بھر میں گرد وغبار کا طوفان،کوڑا کرکٹ کی بھرمار اور چائینہ کٹنگ نے حکومتی رٹ کو مزاق بناتے ہوئے چیلنج کر رکھا ہے۔سیاسی سماجی مذہبی تجارتی عوامی حلقوں نے تاسف کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ حالات کا از خود نوٹس لیں اور بڑھتی ہوئی آلودگی سمیت ایسے عناصر سے دارلحکومت مظفرآباد کو پاک کروانے کے لیے کردار ادا کریں۔#

Related Articles

Back to top button