مظفرآباد

لوکل گورنمنٹ کے سینئر افسر چوہدری محمد یوسف عمرِ پیرانہ سالی مکمل کر کے ریٹائر

مظفرآباد(محاسب نیوز) محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کےافسر چوہدری محمد یوسف عمرِ پیرانہ سالی مکمل (بقیہ صفحہ03پر)کرتے ہوئے مورخہ 31 دسمبر 2025ء کو ریٹائر ہو گئے۔ انہوں نے اگست 1984ء میں بطور سیکرٹری یونین کونسل سرکاری سروس کا آغاز کیا اور اپنی طویل ملازمت کے دوران دیانت داری، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیتے رہے۔ ان کی خدمات کو محکمہ اور حلقہ احباب میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔اس موقع پر چوہدری محمد جمیل نے مزید کہا کہ چوہدری محمد یوسف کی خدمات محکمہ کے لیے ایک قابلِ قدر اثاثہ ہیں اور ان کی ریٹائرمنٹ پر ہم ان کی صحت مند، پُرسکون اور خوشحال زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button