Uncategorized

حق خودارادیت کشمیریوں کا ناقابل تنسیخ حق ہے، شوکت شاہ

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر حکومت سید شوکت شاہ نے کہا ہے کہ حقِ خودارادیت کشمیری عوام کا بنیادی اور ناقابلِ تنسیخ حق ہے، جسے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں میں بھی تسلیم کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے اپنے اس جائز حق کے حصول کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، لیکن عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔انہوں نے یہ بات یومِ حقِ خودارادیت کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہی۔ سید شوکت شاہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں دنیا کے ضمیر پر سوالیہ نشان ہیں۔ نہتے کشمیریوں پر مظالم، ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں اور سیاسی قیادت کی نظربندی اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت کشمیری عوام کی آواز دبانا چاہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان اور آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ سید شوکت شاہ نے اقوامِ متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت فراہم کرے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور ہر عالمی فورم پر ان کی آواز بلند کرتی رہے گی۔”

Related Articles

Back to top button