مظفرآباد

ورک چارج اسسٹنٹ لائن مین مستقل نہ ہونے پر دل برداشتہ، وینٹی لیٹر پر منتقل

مظفرآباد (نامہ نگار)ورک چارج اسسٹنٹ لائن مین مستقل نہ ہونے پر دل برداشتہ، وینٹی لیٹر پر منتقل شہر کے علاقے میں محکمہ برقیات کا ورک چارج اسسٹنٹ لائن مین اشتیاق احمد میر 18 سالہ طویل سروس کے باوجود مستقل نہ ہونے پر شدید ذہنی دباؤ اور دل برداشتگی کا شکار ہو کر بے ہوش ہوگیا، جسے تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اس وقت وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہے۔ متاثرہ ملازمین طویل عرصے سے اپنی مستقلی اور تنخواہ کی ادائیگی کے لیے احتجاج پر ہیں دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے ورکچارج ملازمین کے معاملاتِ یکسو کرنے کیلئے 6فروری تک کا ٹائم دے رکھا ہے متاثرہ اسسٹنٹ لائن مین دفتر چیف انجینئر برقیات کے سامنے ہونے والے احتجاج میں بھی شریک رہا محکمہ برقیات کے ورک چارج ملازمین کے مطابق کئی ورکچارج احتجاج پر ہیں اشتیاق احمد میر زہنی دباؤ کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار تھا تاہم کوئی شنوائی نہ ہونے پر اس کی ذہنی حالت متاثر ہوئی۔ اہل خانہ اور ساتھی ملازمین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ورک چارج ملازمین کو مستقل کرنے کے ساتھ تنخواہوں حوالے سے فوری اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

Related Articles

Back to top button