مظفرآباد

اسمبلی اجلاس ‘صدر ریاست بیرسٹرسلطان محمود سمیت دیگر کیلئے فاتحہ خوانی

مظفر آباد (محاسب نیوز‘پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفات کی وجہ سے آج مورخہ 4 فروری دن 1:00بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض احمد کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں ڈپٹی سپیکر نے ممبران قانون ساز اسمبلی محترمہ تقدیس گیلانی، خواجہ فاروق احمد اور عبدالماجد خان پر مشتمل پینل آف چیرمین کا اعلان کیا۔ ایوان میں موسٹ سینیر وزیر میاں عبدالوحید نے صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری،وفاقی وزیر مملکت چوہدری ارمغان سبحانی کی والدہ محترمہ،برمنگھم کے کونسلر وسیم ظفر اور ڈپٹی سیکرٹری قانون ساز اسمبلی راجہ طارق محمود کے بڑے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کروائی جس کے بعد ڈپٹی سپیکر نے صدر ریاست کی وفات کی وجہ سے اجلاس کل دن ایک بجے تک ملتوی کردیا۔

Related Articles

Back to top button