مظفرآبادمیرپور

احساس ویلفیئر سوسائٹی کا راہگیروں کیلئے رمضان دسترخوان لگانے کااعلان

مظفرآباد (خبر نگار خصوصی) احساس ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ مظفرآباد کے صدر محمد منیر کھوکھر نے کہا ہے کہ ماہ مقدس میں سڑک کنارے مسافروں مستحقین راہگیروں کے لیے رمضان افطاری، دسترخوان لگائے جائیں گے۔ احساس ویلفیئر سوسائٹی کیساتھ مخیر حضرات اس کار خیر میں تعاون کریں احساس ویلفیئر سوسائٹی 16 سال سے دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبہ کے تحت کام کر رہی ہے۔ ماہ مقدس میں مسافر مستحقین راہگیروں کی بڑی تعداد ایسی ہوتی ہے جو وقت پر افطاری سے محروم رہ جاتے ہیں بالخصوص غریب نادار دہیاڑی دار شامل ہیں جن کو اس افطار دستر خوان کے ذریعے بطور مہمان افطار کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ احساس ویلفیئر سوسائٹی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ مخیر حضرات اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈال کر دنیا و آخرت اچھی کریں جس نے کسی غریب مستحق نادار مسافر کو ایک وقت کا کھانا کھلایا اس نے دنیا و آخرت میں بھلائی کمائی ہے۔ احساس ویلفیئر سوسائٹی اس وقت تک سینکٹروں مستحق غریب مریضوں لاوارث نعشوں کو ان کے مقامات تک پہنچنانے کیلئے مفت خدمات انجام دے رہی ہے۔ کرونا ہو یا آفات سماوی ہمیشہ احساس ویلفیئر سوسائٹی پیش پیش رہی ہے اور یہ عزم ہمیشہ جاری رہے گا۔

Related Articles

Back to top button