مظفرآبادمیرپور

جانور مہنگے ہونے کا ڈرامہ‘قصابوں نے ریٹ بڑھانے کیلئے دکانیں بند کر دیں

مظفرآباد(رپورٹ:خبرنگار خصوصی) دارالحکومت کے قصابوں کا ماہ مقدس میں جانور مہنگے ہونے کا ڈرامہ چھوٹا بڑا گوشت مہنگا فروخت کرنے کیلئے دکانیں بند کر دیں۔ خفیہ طور پر وی آئی پیز کو گوشت کی فراہمی جاری عام غریب روزہ دار کو آدھا کلو1کلو گوشت دینے سے انکاری۔ ہر سال ماہ مقدس میں قصابوں نے وطیرہ بنا لیا ہے کہ سارا سال دن رات دکانیں کھول کر گوشت فروخت کرتے ہیں لیکن جب رحمتوں برکتوں مغفرت کا مہینہ آتا ہے راتوں رات لاکھوں پتی بننے کے چکروں میں ضلعی انتظامیہ، پرائس کنٹرول کمیٹی کو بلیک میل کرنا شروع کر دیتے ہیں اور دکانوں سے گوشت غائب کرکے گھروں، گوداموں میں گوشت تیار کر کے من پسند لوگوں کو فروخت کرتے ہیں صرف غریب جو آدھا کلو گوشت خریدنے کا خواہشمند ہوتا ہے کو محروم کر دیتے ہیں دارالحکوت مظفرآباد میں تاحال کوئی بھی حکومت مویشی منڈی قائم نہ کر سکی جس کی وجہ سے شہری ہر سال رمضان المبارک میں گوشت قصابوں سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہو جاتے ہیں قصابوں کا موقف ہوتا ہے کہ مویشی منڈی نہیں ہے جانور پنجاب سے لاتے ہیں وہاں منڈیوں میں مویشی مہنگے ہجاتے ہیں اس لے اب اس ریٹ پر گوشت فروخت نہیں کر سکتے ہیں ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹی ان قصابوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے جن کو عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے سراہا جا رہا ہے بشارت جگوال، عمران احمد، رفیق حسین، طارق خان، بلال احمد، نور محمد ودیگر نے کمشنر مظفرآباد میئر میونسپل کارپوریشن، فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہیکہ اس ماہ مقدس میں قصابوں کو نئے ریسٹ جاری نہ کیے جائیں سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کرایا جائے مظفرآباد میں سبزی فروٹ مویشی منڈی قائم کی جائے۔

Related Articles

Back to top button