مظفرآباد

اقوام متحدہ اس سانحہ کنن پورہ کے متاثرین کو انصاف فراہم کرے‘سردار عتیق

مظفرآباد(محاسب نیوز)آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا کہ سانحہ کنن ہوشپورہ بھارت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے اقوام متحدہ اس سانحہ کے متاثرین کو انصاف فراہم کرے۔اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے سانحہ کنن پوشپورہ کی متاثرہ خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوءے کہاکہ ان متاثرہ خواتین کی قربانیاں کبھی راءیگاں نہیں جاءیں گی۔ ان پر کیے گءے ایک ایک ظلم کا حساب بھارت کو دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور عالمی عدالت انصاف کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوءے مقبوضہ جموں وکشمیر میں غاصب بھارتی فوج کے کرتوتوں، ظلم وتشدد اور جبری عصمت دری جیسے گھنا¶نے اعمال کا نوٹس لینا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت نے قابض فوج کو ہرقسم کے ظلم وتشدد کی کھلی اجازت دے رکھی ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایسے قوانین نافذ ہیں جن کا مہذب دنیامیں تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ ان قوانین کی آڑ میں ایک جانب نہتے مظلوم کشمیریوں کو عقوبت خانوں میں جان لیوا ٹارچر کا نشانہ بنایاجارہاہے اور دوسری جانب ان جراءم میں ملوث اہلکاروں کوکلین چٹ دے دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارتی فوج کے ظلم و جبر کا شکار ہیں اور وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں جاری ہیں جسکا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے سانحہ کنن ہوشپورہ کے متاثرین کو انصاف فراہم کرے اور درندہ صفت بھارتی فوج کو کشمیریوں پر مظالم سے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Related Articles

Back to top button