مظفرآباد
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

مکۃ المکرمہ /مدینتہ المنورہ (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔وزیراعظم عبادات میں مشغول رہے اور نوافل ادا کئے۔دریں اثناء وزیراعظم نے مدینہ المنورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر حاضری دی اور سلام عقیدت پیش کیا،وزیراعظم نے ریاض الجنہ میں نوافل بھی ادا کیے۔وزیراعظم نے پاکستان کی سلامتی،پاک فوج کی مضبوطی،مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور آزادکشمیر کے عوام کی فلاح وبہبود کیلیے خصوصی دعا کی۔



