وائس چانسلر کے آئی یو سے ایچ بی ایل کے ریجنل ہیڈ کی ملاقات
ایچ بی ایل ایسی اداروں کی حمایت کے لیے پرعزم ہے،شید عالم

گلگت(پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل)کے ریجنل ہیڈ رشید عالم فاروقی اور منیجر سعید احمد نے ملاقات کی۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق ملاقات میں بینک اور یونیورسٹی کے درمیان تعاون کے مواقع تلاش کرنا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے آسانیاں پیدا کرنے سمیت تعلیم، مالیاتی خواندگی اور علاقائی ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران رشید عالم فاروقی نے ایچ بی ایل کی جانب سے مقامی کمیونٹیز کی تعلیم اور مالیاتی شمولیت کے ذریعے بااختیار بنانے پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ایچ بی ایل ایسی اداروں کی حمایت کے لیے پرعزم ہے جیسے کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی جو گلگت بلتستان کے مستقبل کو سنوارنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے طلباء اور تعلیمی اداروں کی ضروریات کے مطابق مالیاتی حل اور پروگرامز فراہم کرنے کے ایچ بی ایل کے جاری اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔کے آئی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس طرح کے تعاون سے یونیورسٹی کی تعلیمی بہتری اور طلباء کے لیے کیریئر کے مواقع کو بڑھانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ ملاقات میں اسکالرشپس، انٹرن شپ پروگرامز اور انفراسٹرکچر کی حمایت جیسے موضوعات پر بھی بات چیت ہوئی تاکہ کے آئی یو کے تعلیمی اور علاقائی ترقی کے مشن کو آگے بڑھایا جا سکے۔یہ ملاقات باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری کے قیام کی جانب ایک اہم قدم قرار دینے سمیت ایچ بی ایل اور کے آئی یو دونوں نے گلگت بلتستان میں تعلیمی اور معاشی ترقی کے لیے مستقبل کے تعاون پر امید کا اظہار کیا۔