مظفرآباد
چوک شہیداں سمیت میرپور شہر میں مختلف ہوٹلوں اور دکانوں کی پڑتال

میرپور (بیورو رپورٹ)فوڈ سیفٹی آفیسر عدنان علی نقوی اور اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر آصف ریاض نے چوک شہیداں سمیت میرپور شہر میں مختلف ہوٹلوں اور دکانوں کی پڑتال کی دوران پڑتال مجموعی طور پر 30 ہزار روپے کے جرمانے کیے اور ہوٹلز اور کھانے پینے کی دکانوں کے مالکان کو ہدایات دیں گی وہ اپنے کچن،برتن اور دیگر سامان ہیلتھایس او پیز کے مطابق صاف ستھرا اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق رکھیں اگر کسی بھی ہوٹل یا کھانے پینے کی اشیاء بنانے والوں نے ہیلتھ ایس او پیزپر عملدرآمد نہ کیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی