صاحبزادہ اسحاق ظفر جیسے سیاستدان صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں،عطاء الرحمن چشتی

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ) بر طانیہ کے سابق وزیر عطاء الرحمن چشتی نے کہا ہے کہ صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر مرحوم جیسے سیاست دان صدیوں میں پیدا ہونا ممکن نہیں ہے،اسحاق ظفر کا دامن کرپشن پاک اور وہ ایمانداری کی سیاست کرتے تھے۔ان خیالات کا اظہار سابق برطانوی وزیر،نوجوان سیاست دان عطاء الرحمن چشتی نے جہلم ویلی کے علاقہ بنی حافظ میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سابق صدر صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھانے اور دعائے مغفرت کے بعد پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پیپلز پارٹی کے کارکنان اور مقامی لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،عطاء الرحمن چشتی نے کہا کہ اسحاق ظفر مسئلہ کشمیر اور عوام کی فلاح و بہبود کے بارہ میں ایک بڑے ویژن والے لیڈر تھے اب ایسا لیڈر ملنا مشکل ہے،اسحاق ظفر انتہائی ایماندار،دیانت دار،خوش اخلاق،نیک دل،نیک سیرت شخصیت تھے،ان پر کرپشن کے الزامات لگائے جاتے رہے لیکن کوئی بھی ان پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کر پایا،جب وہ دنیا سے گئے تو تب بھی وہ مقروض تھے،جب بھی وہ برطانیہ جاتے تو میں مسئلہ کشمیر پر ان کی ملاقاتوں کا بندوبست کرتا تھا،وہ کشمیر پر ایسی گفتگو کرتے تھے کہ وہاں کے سیاست دان ان کے جانے بعد جب مجھے ملتے تھے تو وہ برملا کہتے تھے کہ اسحاق ظفر واقعی ایک سچا لیڈر ہے جسے اپنے وطن اور عوام سے بے پناہ محبت ہے،آج کل کی سیاست بلکل مختلف ہے آج کل وہ نظریاتی سیاست نہیں رہی جو پہلے سیاست دانوں میں ہوا کرتی تھی،آج کے دور میں سیاست میں کوئی ایمانداری اور نظریات دکھائی نہیں دیتے،آج ہر طرف اقتدار کی ہوس ہے،صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر اور ان دور کے سیاست دان اب پیدا ہونا مشکل ہے،میری نظر میں آج بھی اسحاق ظفر زندہ ہیں،جب تک ان کے چاہنے والے زندہ ہیں اسحاق ظفر کا نام بھی زندہ رہے گا،اسحاق ظفر نے میری سیاسی تربیت کی ہے،آج میں سیاست میں اس مقام پر پہنچا ہوں تو یہ اسحاق ظفر کی ہی وجہ سے اللہ تعالی نے مقام دیا ہے،محترمہ بے نظیر بھٹو شہید جیسا سیاست دان بھی پیدا ہونا اب نہ ممکن ہے،بی بی شہید بھی انتہائی بااخلاق،جرت مند اور عوام کا درد رکھنے والی لیڈر تھیں،جب بھی بی بی کو کوئی ملتا تھا تو وہ ہمیشہ اسے یاد رکھتی تھیں،وہ دور ایمانداروں اور سچے سیاست دانوں کا دور تھا آج کا دور بہت مختلف ہے،میں اسحاق ظفر کو کبھی بہلا نہیں سکتا ہوں آج بھی اسحاق ظفر کی تصویر دیکھتا ہوں تو مجھے آنسو آجاتے ہیں،اس موقعہ پر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ نے والد محترم اسحاق ظفر کے لیے نیک جذبات کا اظہار کرنے پر سابق بر طانوی وزیر کا دلی شکریہ ادا کیا۔