مظفرآباد

لبرل پارٹی الیکشن ماہ نور فاطمہ صوبہ انٹاریو کی وومن ونگ کی جنرل سیکرٹری منتخب

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)کینیڈا میں مقیم لبرل پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری راشد مختار گجر کی اہلیہ ماہ نور فاطمہ لبرل پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں صوبہ انٹاریو کی وومن ونگ کی صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئی،ماہ نور فاطمہ کا تعلق پاکستان اور آزاد کشمیر کے مشہور و معروف سیاسی خاندانوں سے ہے،وہ ہزارہ ڈویژن کے ممتاز سیاستدان چوہدری مختار احمد گجر کی بہو، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سابق صدر،سابق اسپیکر اور سینئر وزیر آزاد کشمیر صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر کی نواسی،پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ کی بھانجی ہیں،ان کا وومن ونگ صوبہ انٹاریو کی جنرل سیکرٹری منتخب ہونا پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے لیے ایک بڑے اعزاز کی حیثیت رکھتا ہے،ماہ نور فاطمہ دیار غیر میں رہنے والی خواتین کے لیے ایک رول ماڈل کے طور پر ابھری ہیں، اس شاندار کامیابی پر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنماء اشفاق ظفر، چوہدری حامد مختار، چوہدری ماجد مختار، چوہدری خرم غیاث اور سردار منصور سمیت دیگر نے انھیں دلی مبارک باد پیش کی ہے،ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی اہل پاکستان اور اہل کشمیر کے لیے فخر کا لمحہ ہے، اس کامیابی میں کردار ادا کرنے والے لبرل پارٹی کینیڈا کے تمام ورکرز، چوہدری راشد مختار کے دوست احباب اور کینیڈا میں مقیم تمام کمیونٹیز کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا گیا جن کی محنت اور کاوشوں کے نتیجے میں یہ کامیابی ممکن ہوئی۔۔۔۔۔۔

Related Articles

Back to top button