مظفرآباد

سڑکوں کی تعمیر میں مبینہ کرپشن، سیکرٹری ورکس کا نوٹس،کارروائی شروع

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)سیکرٹری ورکس اینڈ کمیونیکیشن سردار ظفر محمود نے اچانک معائنے کے دوران اربوں روپے مالیت کی سڑکوں کی تعمیر میں مبینہ کرپشن اور بددیانتی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے بڑی کارروائی عمل میں لائی۔ یونین کونسل کائی منجہ کے علاقے بٹکنالہ تا اورنیاں سراں دس کلومیٹر زیر تعمیر روڈ کے معائنے کے دوران ناقص میٹریل کے استعمال، اوور بلنگ اور سیاسی اثرورسوخ کے ذریعے اختیارات کے ناجائز استعمال پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔سیکرٹری ورکس نے موقع پر جملہ ریکارڈ ضبط کر کے مہتمم شاہرات کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی جبکہ نائب مہتمم اور سب انجینئر کو معطل کر دیا۔ ایکسیئن شاہرات مظفرآباد سے مبینہ غفلت اور لاپرواہی پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔ اسی طرح ایس ڈی او متعلقہ چوہدری محمد صغیر اور سب انجینئر آصف منیر قریشی کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ذرائع کے مطابق ایس ڈی او نے سیاسی دباؤ اور بھاری رقوم کے عوض اوور بلنگ کی، جس کے نتیجے میں تولہ داکھ لنک روڈ کی 61 لاکھ روپے ایڈوانس رقم ادا کر دی گئی جبکہ سٹور سے جاری شدہ تارکول نہ بچھائی گئی اور نہ ہی موقع پر موجود پائی گئی۔ بٹکنالہ تا ڈنہ اڑھائی کلومیٹر روڈ کا کام بھی ناقص قرار دیا گیا۔سیکرٹری ورکس نے ناقص تعمیرات اور مبینہ بدعنوانی پر ٹھیکیداروں راجہ آزاد خان، سیاف اقبال، راجہ طفارق اور راجہ آصف کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا

Related Articles

Back to top button