گلگت بلتستان

انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹGBکا سیلاب متاثرین کیلئے نقدرقم اور اشیاء کی آمداد

سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے بھیجی جانے والی نقد رقم اور اشیاء ضروریہ متاثرین کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گئی،ذرائع

گلگت (پ،ر) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ گلگت بلتستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا محمد سلیم معاویہ نے نقدی کے ساتھ ایک مزہ لوڈ دیگر ضروریات زندگی کی چیزیں متاثرین تک پہنچا دی۔ تالی داس کے مقام پر گلیشر پھٹنے کی وجہ سے اٹھ کلومیٹر کا علاقہ زیر اب آگیا اور سات کے قریب دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے جہاں پر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے بھیجی جانے والی نقد رقم اور اشیاء ضروریہ متاثرین کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گئی اس موقع پر قائم کردہ کمیٹی کی جانب سے انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا اور انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ گلگت بلتستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سلیم معاویہ نے کہا کہ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ جہاں ختم نبوت کے لیے برسر پیکار ہے وہاں پر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بھی پیش پیش ہے ختم نبوت موومنٹ اپنے بھائیوں کے ساتھ اس دکھ کی گھڑی میں برابر کی شریک ہے صوبائی جنرل سیکرٹری سلیم معاویہ نے یاد دہانی کرائی کہ انٹرنیشنل ختم منور موومنٹ ائندہ بھی اس طرح کے اقدامات اور سلا متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے گی اور آخری سیلاب متاثر کی بحالی تک یہ کام جاری رہے گا

Related Articles

Back to top button